Bookmark and Share

Search This Blog

Monday, November 26, 2012

رات کو سوتے وقت کے عملیات


رات کو سوتے وقت کے عملیات:

حضور اقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے ارشاد فرمایا کہ اے علی رضی اللہ تعالی عنہ ، رات کو روزانہ پانچ کام کر کے سویا کرو۔

۱۔ چار ہزار دینار صدقہ دے کر سویا کرو۔
۲۔ ایک قرآن شریف پڑھ کر سویا کرو۔
۳۔ جنت کی قیمت دے کر سویا کرو۔
۴۔ دو لڑنے والوں میں صلح کرا کر سویا کرو۔
۵۔ ایک حج کر کے سویا کرو۔

حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے عرض کی، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، یہ امر محال یے، مجھ سے کب بن سکیں گے؟

پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ:

ا۔ چار مرتبہ سورۃ الفاطحہ پڑھ کر سویا کرو اس کا ثواب چار ہزار دینار صدقہ دینے کے برابر ہے۔
۲۔ تین مرتبہ قل ہو اللہ پڑھ کر سویا کرو، اس کا ثواب ایک قرآن شریف کے برابر ہو گا۔
۳۔ دس مرتبہ درود شریف پڑھا کرو، جنت کی قیمت ادا ہو گی۔
۴۔ دس مرتبہ استغفار پڑھ کر سویا کرو۔ دو لڑنے والوں میں صلح کرانے کے برابر ثواب ہو گا۔
۵۔ چار مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھ کر سویا کرو۔ ایک حج کا ثواب ملے گا۔

اس پر حضرت علی نے عرض کیا یا رسول اللہ اب تو میں روزانہ یہی عملیات کر کے سویا کروں گا۔

[کتاب مجموعہ اوراد و وضائف مشتمل برسور قرآنیہ و حدیث نبویہ، صفحہ ۳۰]

No comments:

Post a Comment